علامہ اقبال اوپن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے”رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپیئنز ایوارڈ 2021ء”جیت لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینٹر فار پیس اینڈڈیولپمنٹ انیشیٹیوز(CPDI)نے گذشتہ روز ایک تقریب میں تقسیم ایوارڈز منعقد کی جس میں مختلف اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کورائٹ ٹو انفارمیشن چیمپیئنز ایوارڈبرائے سال 2021ء دئیے گئے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار ، بی بی یاسمین نے بطور پبلک انفارمیشن آفیسر تقریب میں یونیورسٹی کی نمائندگی کی اور اس تقریب میں بی بی یاسمین نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے طلبہ کی سہولتوں میں اضافے اور ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے قواعد و ضوابط کو لاگو کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ، راجہ عمر یونس ، آفیسرز اور اساتذہ نے بی بی یاسمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار ، بی بی یاسمین کا ایوارڈ جیتنا درحقیقت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں فاصلاتی نظام کی سب سے بڑی درسگاہ میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور نوکری کے خواہشمند حضرات کو شکایات کے ازالے یا کسی بھی مقصد کے لئے معلومات ‘رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ’کے تحت فراہم کی جاتی ہیںاور یونیورسٹی انتظامیہ تمام معاملات قواعد و ضوابط کے تحت چلا رہی ہے۔