اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی جو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے فتنتہ الخوارج کا مکمل خاتمہ کریں گے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے 5 خوارج کو ہلاک کیا، پاکستان سے فتنتہ الخوارج کا مکمل خاتمہ کریں گے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہمایوں خان نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔