ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شیخ عبداللہ بن زید سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ( دوسالہ)منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور دوطرفہ تعاون سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال بھی کیا ۔
سعودی وزیر خارجہ نے برادرملک امارات کے ساتھ ہر معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دونوں ممالک کی جانب سے خطے کے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا ۔









