43

دنیا میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں انصاف دم توڑگیاہے ‘ شیخ رشید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے زندگی میں کبھی فیصل آباد دیکھا نہیںہے لیکن چوتھے کیس میںدس سال کی سزا سنا دی گئی ہے ، دس سال سزا کا پیٹرن رکھ دیاگیاہے ، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، نا انصافی کرنے والوں کو خدا ضرور پکڑے گا ۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو فیصل آباد میں جلائو گھیرائو کے مقدمے میں دس سال کی سزا سنائی گئی ہے اور یہ چوتھا کیس ہے جس میں سزا دی گئی ہے۔میرا بھتیجا وہاں موجود ہی نہیں تھا ،ہم نے بحث ہی نہیں کی ہمیں مطلع ہی نہیں کیا گیا اور سرکاری وکیل سے ہی بحث کر کے دس سال سزا سنا دی گئی ہے ،یہ ظلم کی انتہا ہے ،انصاف کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، انصاف کو نیلام کیا جارہا ہے ، انصاف کو ٹکے سیر بیچا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہم حلف دے سکتے ہیں شیخ راشد شفیق کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں ہے لیکن اسے چار کیسوںمیںدس ،دس سال سزا سنا دی گئی ، اس کے ذریعے اپنا ہی منہ کالا کیا گیا ہے،اس میں آئین قانون اور انصاف کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں، دنیا میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں انصاف دم توڑگیاہے ،خدا عظیم ہے خدا بڑا ہے اس کے ہاں دیر ہو سکتی ہے اندھیر ہے ۔

میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کروںگا آپ نے جیسے چار مہینوںمیں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم سنایا ہے اسی طرح یہ حکم بھی دیا جائے کہ اپیلوں کو بھی سنا جائے ،ہم سرنڈر کرنے کے لئے تیار ہیں ،ہائیکورٹ اپیلیںسنے ، ان شا اللہ انصاف کاعلم بلند ہوگا اور شیخ راشد شفیق بڑی عدالتوں میں اپیلوں میں بری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں