حنا خان

حنا خان کا نیا سفر، راکی کے ساتھ زندگی بھر کا بندھن باندھ لیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)13سال کی محبت رشتے میں بدل گئی، بھارت کی مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان نے آخرکار اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔

یہ خوشخبری اداکارہ نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر دلکش تصویروں کے ساتھ شیئر کی، جسے دیکھ کر مداحوں نے نیک تمناں کا اظہار کیا اور آنے والی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔حنا خان پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں، ان کے مشہور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کسوٹی زندگی کی اور بگ باس میں شرکت نے انہیں سرحد پار بھی لاکھوں دلوں کا محبوب بنا دیا، وہ خطرات سے بھرپور رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں.

انسٹاگرام پر ان کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔چند سال قبل حنا خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کا سامنا کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی بیماری کے دوران بھی ہمت اور حوصلے کی اعلی مثال قائم کی، ان کی صحت یابی کے سفر میں راکی جیسوال کا کردار بے حد اہم رہا، راکی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر لمحے ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

حنا اور راکی گزشتہ 13 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، مداح برسوں سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے، آخرکار اس خوبصورت جوڑی نے سول میرج(عدالتی شادی)کے ذریعے اپنی محبت کو باضابطہ رشتے میں بدل دیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دونوں نہایت خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔