سعودی وزیر بجلی

توانائی کو مقامی سطح پر اپنانے کے لیے جلد کمیٹی قائم کی جائے گی، سعودی وزیر بجلی

ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کو بجلی کی پیداوار کے لیے اعلی کمیٹی برائے انرجی مکس افیئرز کی چھتری تلے مقامی بنانے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فعال کرنے کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کمیٹی کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے تاکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

شہزادہ عبدالعزیز نے اکتفا 2022 فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے جامع اور مشترکہ نقطہ نظر نے ہمیں توانائی کی بچت پروگرام، بجلی کے شعبے کے انضمام اور کاربن سرکلر اکانومی انیشی ایٹو جیسے بڑے قومی منصوبوں کے چیلنجوں پر قابو پانے کے قابل بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی نقطہ نظر موجودہ منصوبوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جیسے کہ مائع ایندھن کو تبدیل کرنے کے ہمارے قومی پروگرام جس کے ذریعے مملکت روزانہ 10 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرے گی۔