طلال چوہدری 6

تشددکا راستہ اپنانے والوں کو سیاسی حقوق نہیں دئیے جاسکتے، طلال چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ تشدد کا راستہ اپنانے والوں کو سیاسی حقوق نہیں دئیے جاسکتے، ریاست اب ریاست لگے گی، کسی قسم کی انتہا پسندی نہیں چلے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ پہلے حکومت نے پابندی لگائی تو انہوں نے لکھ کر دیا کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی، جو یقین دہانی کرائی گئی تھی بعد میں اس کی خلاف ورزی کی گئی، رپورٹس کی روشنی میں حکومت کے پاس کالعدم کرنے کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ دوسرے مرحلے میں اس تنظیم کے اثاثوں سے متعلق قانونی کارروائی ہوگی، پولیس کے کئی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شہری مارے گئے.

یہ تنظیم چندے کے نام پر بھتے لیتی رہی ہے، ادارے حکومت کے فیصلے کے پیچھے کھڑے ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ اس تنظیم سے متعلق ان کے دس سال کی رپورٹس لی ہیں، بہت شواہد ملے ہیں، یہ فیصلہ آگے بڑھنے کے لیے کیا گیا اب پیچھے نہیں ہٹا جائیگا، تشددکا راستہ اپنانے والوں کو سیاسی حقوق نہیں دیے جاسکتے، ریاست اب ریاست لگے گی، کسی قسم کی انتہا پسندی نہیں چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں