بلاول بھٹو 138

بلاول بھٹو نے بجٹ میں عوام پر تقریبا پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیدیا

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریبا پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ، آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں،عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

اتوار کواپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو،بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے، عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے،پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں،عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں