لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے لیے برطانوی شہریت کا حصول مزید مشکل بنادیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اب ایک برس سے کم عرصہ بھی جیل میں گزارنے والے افراد دس برس تک شہریت کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔
نافذ ہونے والے نئے قواعد کے مطابق شہریت کے حصول کے لیے اچھے کردار کے معیار کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔