منشیات فروش

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والا پکڑلیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے کچہری چوک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی ہے۔

 منشیات فروش
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر گوندل کی خصوصی ہدایات پرای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کی سربراہی میں انسپکٹر ملک فیاض بابرنے انسپکٹر احتشام الحق اور کانسٹیبلان محمود، حسن عباسی، ہاشم خان کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں منشیات جیسے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزم عتیق الرحمن کو کچہری چوک راولپنڈی کی حدود سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی پانچ کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

 منشیات فروش
 منشیات فروش
ذرائع کے مطابق ملزم ،راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتا ہے۔جس نے ابتدائی تفتیش میں متعدد تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے
ملز م کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ویسٹریج میں ایکسائز انسپکٹر ملک فیاض بابر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی،