ایف آئی ایچ 59

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام بھی بھارتیوں کی نفرت انگیزی کا شکار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر محمد طیب اکرام بھی بھارتیوں کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے۔

ہاکی انڈیا اور ایف آئی ایچ کے سابق صدر نریندر بٹرا نے سوشل میڈیا پر طیب اکرام کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔نریندر بٹرا کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کے بھارت کے دوروں پر اعتراض ہے۔ لاہور میں پیدا ہونے والے طیب اکرام اب مکاؤ کے شہری ہیں۔ نریندر بٹرا نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ سوال اٹھانا ضروری ہے کہ طیب اکرام بار بار بھارت کا دورہ کیوں کر رہے ہیں۔

نریندر بٹرا نے کہا کہ طیب اکرام کو کون بار بار بھارت آنے کی دعوت دے رہا ہے، ان دوروں کی فنڈنگ کون کر رہا اور وہ کس حیثیت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دیکھنے آ رہے ہیں؟ نریندر بٹرا کو طیب اکرام کے چلی میں ویمن ورلڈ کپ کے بجائے بھارت کے دورے پر بھی اعتراض ہے۔ سابق بھارتی ہاکی آفیشل نے ایف آئی ایچ کے صدر پر پاکستان کے حساس اداروں سے تعلقات کا بھی الزام لگا دیا۔ نریندر بٹرا کے مطابق الزامات میں حقیقت ہے یا نہیں تاہم اس کا کبھی کسی فورم پر جواب نہیں دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں