محمد جاوید قصوری 51

امریکہ نے ایرن، اسرائیل جنگ میں دخل اندازی کی تو یہ اس کی بڑی غلطی ہو گی’ جاوید قصوری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی کی غنڈہ گردی کا اڈا بن چکا ہے جس کے ذریعے وہ پورے مشرقی وسطیٰ کے اندر دہشت گردی میں مصروف ہے.

مشرقی وسطیٰ کے حالات خراب کر رہا ہے ،اسرائیل گزشتہ دو سالوں سے اہل غزہ پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ساٹھ ہزار سے زائد نہتے مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے،ایران نے اسرائیل کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور، وزیر آباد اور فیصل آبادمیں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ۔

اگر امریکہ نے اس جنگ میں دخل اندازی کی تو یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہو گی ۔ امریکہ کو افغانستان میں اپنے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ جماعت اسلامی امریکی و اسرائیلی دہشت گردی کو مسترد کرتی ہے۔ ہم اول روز سے اہل غزہ و اہل فلسطین اور ایرنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیںاور ان شاء اللہ کھڑے رہیں گے ۔

انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے اہل ایران ، اس کی قیادت اور سپہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جرات اور بہادری کے ساتھ انہوں نے اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور حق دفاع کا استعمال کیا وہ عالم اسلام کے لئے قابل ستائش ہے ۔حکومت پاکستان کا اب تک جو اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے اور اقدامات کئے ہیں ان کی حمایت کرتے ہیں ۔

نیتن یاہو انسانیت کا دشمن ہے اور وہ واضح انداز میں کہہ چکا ہے کہ ایران اور پاکستان ان کے لئے خطرہ ہیں ۔ محمد جاوید قصوری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، جنرل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر روایتی ملاقات پر قوم کو اعتماد میں لے ۔ امریکی صدر کی پشت پناہی سے اسرائیل نے مڈل ایسٹ میں خون کی ندیاں بہا دیں ہیں۔دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے کہ مسلم ممالک کی قوت کو ختم کر دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں