لِن جئین

امریکہ جلد از جلد دیگر ممالک کے انسانی حقوق کے جائزہ نظام کے ساتھ تعاون بحال کرے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) حال ہی میں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے امریکہ کے دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کے جائزہ نظام کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر امریکہ پر تنقید کا فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیا۔

منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ ایک طرف، امریکہ مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بے بنیاد نام نہاد “سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹس” تیار کرتا ہے، اور دوسری طرف، وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادار ے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے انکاری ہے۔

یہ عمل صاف ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کو حقیقی معنوں میں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ اقوام متحدہ کے میکانزم کو صرف اس وقت استعمال کرتا ہے جب وہ اس کے اپنے مقاصد کے مطابق ہو ، اور جب ایسا نہ ہو تو اس میکانزم میں شامل نہیں ہوتا ۔یہ رویہ واضح طور پر ایک دوہرا معیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد دیگر ممالک کے انسانی حقوق کے جائز ہ نظام کے ساتھ تعاون کو بحال کرے ، تمام فریقین کی نگرانی قبول کرے اور انسانی حقوق کے خلاف اپنے مسائل کو فعال طور پر حل کرے۔