نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت پر امریکی ٹیرف بڑھا دینے کے فیصلے پر بدھ کے روز سے عمل شروع ہو گیا ہے ۔ بھارت کے لیے ٹیرف دوگنا کرنے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔
اس امریکی فیصلے کے نتیجے میں امریکی ٹیرف کے عملی طور پر بڑھنے سے پہلے امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ اس سے پہلے بھارت صدر ٹرمپ کی طرف سے حالیہ پاک بھارت جنگ کے رکوانے میں اپنے کردار کا بار بار ذکر کر کے بھارتی سرکاری کی کافی خفت کا باعث بنتے رہے تھے۔
بعد ازاں امریکہ نے بھارت کے خلاف ٹیرف کی شرح 25 فیصد کی اور مزید یہ دھمکی دی کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد جاری رکھی اور امریکہ کی روس پر عائد کردہ پابندیوں کی پروا نہ کی تو بھارت کو سزا کے طور پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف دینا ہوگا۔









