چوہدری اورنگزیب

الکبیر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب پر دھوکہ دہی کے الزامات، ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ۔

رپورٹنگ آن لائن۔

الکبیر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب کے خلاف عوام سے لوٹ مار اور دھوکہ دہی کے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ دیا۔
 تنویر سرور
عدالت عالیہ نے شہری تنویر سرور کی دائر کردہ رٹ پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) کو ہدایت کی ہے کہ تنویر سرور کی طرف سے دائر درخواست پر چار ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر ڈی جی ایل ڈی اے نے درخواست پر عمل نہ کیا تو متاثرین کو دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
 تنویر سرور
 تنویر سرور
تنویر سرور نے اپنی رٹ پٹیشن میں انکشاف کیا کہ انہوں نے الکبیر ٹاؤن فیز ون ٹاور- اے میں فلیٹ کی مکمل رقم ادا کر دی تھی، لیکن آٹھ سال گزرنے کے باوجود چیئرمین چوہدری اورنگزیب اور ان کی کمپنی نہ تو قبضہ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔
 چوہدری اورنگزیب
تنویر سرور نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھے گئے خطوط میں انکشاف کیا کہ چوہدری اورنگزیب کی چیرمین شپ میں الکبیر ٹاؤن انتظامیہ نے درجنوں غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹس چلا رکھے ہیں، جن میں۔۔الکبیر ٹاؤن فیز ون موضع جنجاتے ، رائیونڈ روڈ- الکبیر ٹاؤن فیز ون، رائیونڈ روڈ لاہور، الکبیر ٹاؤن فیز ٹو رائیونڈ روڈ- کنگز ٹاؤن ون رائیونڈ روڈ لاہور، کنگز ٹاؤن فیز ٹو رائیونڈ روڈ- مریم ٹاؤن رائیونڈ روڈ لاہور- الکبیر آرچرڈ کالا شاہ کاکو- الکبیر اوسس کالا شاہ کاکو اور الکبیر ڈاون ٹاؤن رائیونڈ روڈ لاہور شامل ہیں
 چوہدری اورنگزیب
ان پراجیکٹس میں ہزاروں شہریوں نے سرمایہ کاری کی، لیکن انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر انہیں فائلز بیچ رکھی ہیں۔ان میں سے اکثر پراجیکٹ نامکمل اور ادھورے اور غیر منظور شدہ ہیں۔ جن میں نہ تو ترقیاتی کام مکمل کیے اور نہ ہی فائل ہولڈرز کو قبضہ دیاگیا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ چوہدری اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کو روندتے ہوئے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دھوکہ دہی کا اڈہ بنا رکھا ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔