نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں روس کی حکومت نے یورپی یونین اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ سلامتی کونسل کے میزبان ملک ایسٹونیا کی طرف سے منعقد کی جانے والی اس میٹنگ میں امریکا کی یوریی یونین کے ستائیس رکن ممالک کے ساتھ تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل کے حل کی خاطر کثیر الجہتی انداز اختیار کرنا چاہیے، دوسری صورت میں جنگل کا قانون لاگو ہو جائے گا۔ تاہم روسی سفیر نے ان مسائل کی وجہ امریکا اور یورپی یونین کی یک جہتی پالیسی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کے حل کی خاطر تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔









