دبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی فیفا صدر جیانی ان فینٹنو سے ملاقات ہوئی ہے جس میںانہوںنے ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ارشد ندیم اور ان فینٹنو کی ملاقات ہوئی جس میں فیفا صدر نے پاکستانی اولمپین سے اُن کی تھرو سے متعلق پوچھا۔ارشد ندیم نے فیفا صدر کو بتایا کہ 92 میٹر کی تھرو کی تھی، اب اس ریکارڈ کو توڑنا ہے۔
جیانی ان فینٹنو نے ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ تصاویر بنوائی۔ذرائع دوران گفتگو فیفا صدر نے جیولن تھرو اسٹار کے کارناموں سے سے واقفیت کا اظہار کیا تو ارشد ندیم کو خوشگوار حیرت ہوئی۔









