لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ جب کوئی فلم بننا شروع ہوتی ہے تو درجنوں ہنر مند اور غیر مند افراد کوروزگار ملنا شروع ہوتا ہے اسی سوچ کی وجہ سے میں نے کبھی کسی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا ، اگر میرے فلم میں کا م کرنے سے لوگوں کا روزگار چلتا ہے تو میں کیوں اس میں رکاوٹ بنوں ۔ ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کروں ، جب آپ یہ نیت رکھتے ہیں تو آپ کیلئے بھی آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
معمر رانا نے کہا کہ مجھے فلم میں صرف ہیرو کے طور پر ہی ہی آناہے تو میری ہرگز یہ سوچ نہیں ،میں سمجھتا ہوں پراجیکٹ چلے کیونکہ جب کوئی پراجیکٹ چلتا ہے تو بہت سے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر روزگار ملتا ہے اور اس سے بڑھ کر خوشی کی اور کیا بات ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر پر بہت کامیاب فلمیں ہیں اور میں سمجھتا ہوں فلم کی کامیابی کسی ایک اداکار کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتی بلکہ اس میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔