فردوس جمال

ہمیشہ تخلیقی کام کیا ہے اور اس کیلئے اپنا کڑا احتساب کرنا پڑتا ہے ‘ فردوس جمال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ہمیشہ تخلیقی کام کیا ہے اور اس کیلئے اپنا کڑا احتساب کرنا پڑتا ہے ،مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ آج کے دور میں نیا آنے والا فنکار سینئر ہے ۔

ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ ہر فنکار کو اسکرپٹ دیا جاتا ہے اور وہ اس کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ حقیقی فنکار کوخود کو سکرپٹ میں دئیے گئے کردار کے مطابق ڈھال لینا چاہیے اور تخلیقی کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کردار لکھنے والا ،پراجیکٹ کی ڈائریکشن دینے والا ہدایتکار اور کردار کو دیکھنے والے پرستار آپ کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں ۔

فردوس جمال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے نزدیک اداکاری اور ماڈلنگ ایک دوسرے کی ضد ہیں، ماڈلنگ کا کسی طور پر بھی اداکاری سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا بلکہ دونوں کاموازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا ۔