میئر کراچی وسیم اختر

ہمارے مسائل بہت ہیں مگر وسائل اتنے نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں، میئرکراچی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ ہمارے مسائل بہت ہیں مگر وسائل اتنے نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔خصوصی گفتگو کے دوران کراچی کی صفائی اور وسائل کی کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل اتنے ہیں، وسائل نہیں ہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کروائی تھی، نالوں کے صفائی سے متعلق حکومت کو خطوط لکھے لیکن جواب نہیں آیا۔

انہوں نے کہاکہ صرف نالوں کی صفائی کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچرے کو نالے میں آنے سے روکا جائے۔میئرکراچی نے کہاکہ میں نے پہلے نالوں کی صفائی کروائی، ٹنوں کے حساب سے نالوں میں کچرا آتا ہے، ایک ماہ بعد پھر وہی صورتحال ہوگئی۔