لاہور (رپورٹنگ آن لائن )و زیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے ڈاکٹرز کے استعفوں کا سلسلہ فروری سے چل رہا تھا، ہر ماہ 10 یا 15 استعفے آتے ہیں جو ایڈہاک پر ہوتے ہیں،
رواں سال 2 ہزار میڈیکل افسر بھرتی کئے، فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ڈبل تنخواہ دیں گے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنی ایڈہاک مدت ملازمت پوری ہونے پر معمول کے مطابق استعفی دیئے، ایڈہاک ڈاکٹرز کے استعفے معمول کی کارروائی تھی۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے کہا ڈاکٹرز نے 4 ماہ کے دوران استعفے دیئے، نئی تعیناتیوں کیلئے سمری بھیج دی ہے، مستعفی ہونے والے ڈاکٹروں میں سے بیشتر ڈاکٹر نئی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔