کامران ٹیسوری 50

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے پر محمد وسیم کو مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ محمد وسیم کی شاندار عالمی کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معروف باکسر نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے کو ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے محمد وسیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ اور محنت کی بہترین مثال بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں