اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان، لالک جان شہید نشان حیدر کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔
کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان کا یوم شہادت کے موقع پر ملک کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرنے والوں کو شبلی فراز نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر قربان ہونے والے یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل دے۔