واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وبا نے امریکا کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ کورونا کی وبا نے امریکا کو شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے۔ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔