معاشی اعشاریے

کورونا وائرس کے پھیلائو سے پہلے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے تھے ‘اسد عمر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہاہے کہ عوام نے ملک میں تبدیلی لانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کوووٹ دیاتھااورتحریک انصاف کی حکومت بہتر نظم ونسق کے حصول کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے،کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ملک ایک مشکل دور سے گزررہاہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرناک وائرس کے پھیلائو سے پہلے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے تھے تاہم اس وبا ء کے بعدہمیں معاشی بحران کاسامناکرناپڑا۔انہوںنے امیدظاہرکی کہ موجودہ حکومت جرات اورعزم کے ساتھ تمام مشکلات پر قابوپالے گی۔