ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس جون میں رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (رپورٹنگ آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے روزانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے

زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسز کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں رپورٹ ہونے والے

کیسز اب تک سامنے آنے والے کیسز کے نصف سے زیادہ ہیں۔انہوں نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا,

کہ روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اب تک کے کیسز کا 60 فیصد صرف جون میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار 383 ہوگئی ہے۔

جب کہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ لاکھ 12 ہزار 331 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کوروبا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے، دوسرے نمبر پر برازیل پھر برطانیہ اور چوتھے نمبر پر بھارت ہے۔