ڈاکٹرظفرمرزا

کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ،برسات میں مزید کمی آئیگی‘ ڈاکٹر ظفر مرزا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے,

کہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے جبکہ برسات کے موسم میں ان میں مزید کمی آئے گی۔

ایک انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کوروناوائرس پر قابوپانے کاواحدحل ہے۔

لوگوں کو کوروناوائرس کی تشخیص کے لئے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں جاناچاہیے۔

اس مقصد کے لئے ملک بھرمیں 128لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے اضافی قیمتیں وصول کرنے والے میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔