برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

ڈین ایوانز نے برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ میں کائل ایڈمونڈ کو شکست

لندن (رپورٹنگ آن لائن) انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں ہم وطن کائل ایڈمونڈ کو شکست دی ۔

انگلینڈ کے نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ڈین ایوانز کا مقابلہ ہم وطن کائل ایڈمونڈ سے تھا جس میں 30 سالہ ڈین ایوانز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کائل ایڈمونڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ڈین ایوانز نے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ایڈمونڈ کو شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں ڈین ایوانز نے برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کو شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کائل ایڈمونڈ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں کیمرون نوری نے جیمز وارڈ کو 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ مین تیسری پوزیشن حاصل کی۔