اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے ڈیجیٹل انداز سے لوگوں کو شعور دینے کی کوشش کریں کیونکہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بہت سخت دن رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سب کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہی نہیں اور شناختی کارڈز نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا رہتا ہے۔









