چینی سفیر

چین کی معاشی تباہی کا نظریہ بار بار ناکامی سے دوچار ہوا ہے،  چینی سفیر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ میں چین کے سفیر شئے  فینگ نے  بیرون ملک مقیم علمی حلقوں سے متعلق چینیوں  کے لیے جشن بہار  کے استقبالیہ میں اپنی تقریر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ “چین کی اقتصادی تباہی کا نظریہ” بار بار ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے، اور “چین کی معاشی بلندی  کے نظریے” کی کوئی  حقیقی بنیاد نہیں ہے۔بد ھ کے روز 

شئے  فینگ نے کہا کہ چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں آسانی ہوئی ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے، اعلیٰ سطح پر کھلے پن  کا عمل جاری ہے اور چینی طرز کی جدید کاری کا راستہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔

شئے  فینگ نے نشاندہی کی کہ چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے بہتر ہے۔

چین کھپت کے مرکزی انجن کے طور پر مضبوط ہوا ہے ، نئی پیداواری صلاحیت  کی تشکیل میں تیزی آرہی ہے، ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری نے دوہرے ہندسے کی ترقی کو برقرار رکھا ہے، ایک بڑے پیمانے پر موجود داخلی منڈی، ایک مکمل صنعتی نظام، تقریباً 900 ملین کی لیبر پاور ،اعلیٰ ، انٹیلجنٹ اور ماحول دوست ترقیاتی راستے نے چین کی اعلی معیاری  ترقی کو روکنے کے نظریے کی نفی کردی ہے۔