بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت نے ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے متعدد مواقع پر امریکہ میں چینی کاروباری اداروں پر چھاپے مارے، امریکہ میں چینی کاروباری افراد سے پوچھ گچھ کی،نیز ان کے موبائل فونز، کمپیوٹرز اور دیگر ذاتی آلات ضبط کیے،
چینی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کو ہراساں کیا،جس نے کاروباری اداروں کی معمول کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے اور امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے میں چینی کاروباری اداروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر چینی کمپنیوں اور کاروباری افراد کو ہراساں کرنا بند کرنا چاہیئے اور انہیں ایک محفوظ، شفاف اور منصفانہ کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہیئے۔ چین صورتحال کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھے گا اور چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کے
جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔