چینی وزیر خا رجہ

چین اور جزائر سلیمان کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اگواکا کو جزائر سلیمان کے وزیر خارجہ اور وزیر غیر ملکی تجارت کے طور پر تقرری پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور جزائر سلیمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پانچ سالوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں سیاسی باہمی اعتماد پر مسلسل گہرا ہوا ہے

اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے وافر نتائج ہیں، جس نے مؤثر طریقے سے دونوں لوگوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کیا ہے اور علاقائی استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا ہے۔ چین جزائر سلیمان کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور جزائر سلیمان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور رابطے کو مزید گہرا کرنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین- جزائر سلیمان تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔