چینی وزارت خا رجہ

چینی وزارت خا رجہ کی جا نب سے برطانیہ میں چینی شہریوں کی گرفتار ی کی مخا لفت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) برطانیہ کی جانب سے چین کو بدنام کرنے، برطانیہ میں چینی شہریوں کو من مانے طریقے سے گرفتار کرنے اور ان پر مقدمات چلانے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی حکومت کو بدنام کرنے کے جواب میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا۔

ہفتہ کے روز ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے جھوٹے الزامات نے قانون کی حکمرانی کی روح ، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور چین کسی بھی طرح ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی قوت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اگر برطانیہ کی یہ روش برقرار رہتی ہے تو چین اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔