بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پرگزشتہ روز نوول کروناوائرس کے 26نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 25مقامی سطح پر ترسیل کے جبکہ 1 درآمدی کیس ہے۔
قومی صحت کمیشن نے اتوار کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے کیسز میں سے 22کیسز بیجنگ اور 3ہمسایہ صوبہ ہیبے میں سامنے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق ہفتے کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ہفتہ کے روز 3افرادکو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ بیجنگ میں 3نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ہفتے کے روز تک مین لینڈ پر مجموعی کیسز کی تعداد83ہزار378تک پہنچ گئی جن میں سے 331مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 15شدید بیمار ہیں۔
کمیشن نے کہاہے کہ مجموعی طور پر 78ہزار413افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہفتے کے روز تک مین لینڈ پر کل 1ہزار869درآمدی کیسز سامنے آچکے ہیں، ان کیسز میں سے 1ہزار787کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے اور82تاحال ہسپتالوں میں ہیں، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہاکہ ہفتے کے روز تک 13 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔
کمیشن کے مطابق 6ہزار339قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں جبکہ ہفتہ کے روز397افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔ہفتے کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 6نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 2بیرون ملک سے آئے ہیں، بغیر علامات والے 2کیسز کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل کرلیاگیا، بغیر علامات والے 1 کیس کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیاگیا۔
کمیشن نے کہاکہ بغیر علامات والے111کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 58بیرون ملک سے آئے ہیں۔ہفتے کے روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آ ر)میں 4ہلاکتوں سمیت1ہزار128مصدقہ کیسز، مکاوخصوصی انتظامی علاقے میں 45مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت 446سامنے آچکے ہیں۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 1ہزار77،مکاو خصوصی انتظامی علاقے میں 45جبکہ تائیوان میں 434مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔