ڈاکٹر ذاکر نائیک

چرچ یا مندر کیلئے فنڈز نہیں دیئے جا سکتے ،ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذ اکر نائیک نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے اسلامی حکومت فنڈز نہیں دے سکتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آن لائن ویڈیو کے ذریعے پاکستانی شہری عامر وسیم نے سوال کیا کہ ،کیا اسلام میں ہندﺅں کیلئے مندر کی تعمیر کیلئے حکومت فنڈز دے سکتی ہے ،

اسلام آباد میں فنڈز خرچ کرنے کا معاملہ متنازع ہوگیا ہے آپ اس پر کیا کہیں گے جس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیا کہ امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک، امام احمد بن حنبل اور امام شافعی کی متفقہ رائے ہے کہ کوئی مسلم غیرمسلموں کی عبادت گاہ بشمول چرچ یا مندر کیلئے عطیہ نہیں دے سکتا۔

انہوں نے سورة مائدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ باہمی تعاون تقویٰ کیلئے کریں ساتھ ہی منع فرمادیا گیا کہ گناہ کیلئے تعاون نہ کریں اور شرک سے بڑا گناہ اور کیا ہوسکتا ہے لہذا یہ کس طرح ممکن ہے کہ کوئی مسلم مندر کیلئے عطیہ دے۔