بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی پروگرام کے طور پر اسپرنگ فیسٹیول گالا دنیا بھر میں بسنے والے چینی شہریوں کے لیے خوشیوں کو بانٹنے اور نئے سال کا جشن منانے کے لیے ایک ثقافتی علامت بن چکا ہے۔
40 سالہ تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے، رواں سال کا اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لئے ایک آڈیو وژول دعوت کا وعدہ کرتا ہے. موسیقی، رقص، اوپیرا، کراس ٹاک اور خاکوں پر مشتمل یہ میلہ روزمرہ کی زندگی کا آئینہ دار ہے اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہتر مستقبل کے لیے اپنی امنگوں کو بانٹنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
بیجنگ وقت کے مطابق 9 فروری 2024 کی شام 8 بجے، دنیا کا یہ سب سے بڑا ٹیلی ویژن پروگرام نشر ہوگا۔
یہ سال چینی قمری کیلنڈر کے مطابق ڈریگن کا سال ہے۔ روایتی چینی ثقافت میں ڈریگن نیکی، دانش اور طاقت کی علامت ہے۔آئیے ہمارے ساتھ ، اسپرنگ فیسٹیول گالا میں شامل ہوں، ڈریگن کے سال کا استقبال کریں۔