کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پی ایس او میں غیرقانونی تقرری کیس میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِجرم عائد کی جائے گی جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، عمران خان کو گھر جانا ہوگا، جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے کام کیا وہ آج ملزم بن گئے ہیں۔پیرکوکراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیرقانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق سیکرٹری پیٹرولیم اور دیگرملزمان مقامی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی اوردیگر کو ریفرنس کی کاپی فراہم کردی۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پرملزمان پرفردِجرم عائد کی جانئے گی۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ودیگر ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے،نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وزیر پیٹرولیم کی حیثیت سے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی تقرری غیر قانونی طور پر کی۔
بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے،اپوزیشن کا کام حکومت پر نظر رکھنا اور راستہ دکھانا ہے۔کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے،اس حکومت نے جس طرح میڈیا پر حملہ کیا اسکی مثال نہیں۔
حکومت زبان بندی کی کوشش کررہی ہے۔ہماری جنگ ملکی مفاد کی ہے حصول اقتدار کی نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں سستی بجلی فراہم کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے،ریفرنس کرپشن کا نہیں، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا ہے، ایم ڈی پی ایس او 3 سال عہدے پر تعینات رہے، ایک شخص نے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی پر سوال اٹھائے گئے۔
ایم ڈی کی قابلیت اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے،جو تبدیلی ایم ڈی نے پی ایس او میں کی اس سے ملک کو فائدہ ہوا،نیب کو ایسے ایم ڈی کی تعیناتی پر اعتراض کیاہے،آج کی حکومت دوست یاروں کی حکومت ہے،کسی تجربے کے بغیر اعلی عہدوں پر دوستوں کو تعینات کردیاگیاہے،یعقوب ستار پی ایس او کے قابل افسر آج ہمارے ساتھ ملزم ہیں،ملک کے لئے کام کرنے والے عدالتوں میں ہیں اور ملک تباہ کرنے والے آزاد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ، پٹرول بحران سے اربوں کا فائدہ اٹھایا گیا، ملک میں بحران موجودہ حکومت کی وجہ سے ہیں،حکومتی نااہلی سے ملک متاثر ہوا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے عمران خان کو گھر جانا چاہیئے،کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے،حکومت کی مدت مکمل کرنے پر یقین رکھنے والے بھی کہتے ہیں کہ یہ حکومت ملک پر بھاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے دکھایا کہ عمران خان پانچ ہزار کا دھرنا کرسکتا تھا تو مولانا بھی اپنی طاقت دکھا سکتے ہیں۔