عظمی بخاری 9

پیپلز پارٹی ممدانی کی کامیابی میں اپنا روٹی ،کپڑا اورمکان بھی ڈال رہی ہے’ عظمی بخاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ زہران ممدانی کے نیو یارک کامیئر منتخب ہونے پر سب لوگ خوش ہیں لیکن ہم لوگ زیادہ خوش ہیں ،پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کامیابی میں ہمارا روٹی ،کپڑا اورمکان بھی ڈالیں۔

اپنے وی لاگ میں عظمی بخاری نے کہا کہ قاسم گیلانی نے ٹوئٹ میں روٹی ، کپڑا اور مکان کا تڑکا لگا دیا ہے ،پہلے یہاں تو دے لیں آپ نیو یارک چلے گئے ہیں،سندھ کی بات کریں تو آپ پیچھے پڑ جاتے ہیں ، میری تو ویسے بھی بڑی شکایتیں لگاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں