احسن اقبال

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے، احسن اقبال

ظفروال (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے۔

ظفروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ 2024 سے 2029 کا سفر پاکستان میں ترقی کا سفر ہو گا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بھرپور مینڈیٹ حاصل ہوا ہے، اپنی حکومت قائم کریں گے۔