پنجاب یونیورسٹی 150

پنجاب یونیورسٹی’ایل ایل بی آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ۔I ،II،III، IV اور V کے سالانہ امتحانات 2021ء اور ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ۔I ،II اورIIIکے سالانہ امتحانات 2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریگولراورلیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن داخلہ فارم30جون 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں