پنجاب حکومت

پنجاب حکومت فی حصص آمدن کی مد میں 125 ارب روپے وفاق کو دے گا‘ذرائع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت فی حصص آمدن کی مد میں 125 ارب روپے وفاق کو دے گا۔ذرائع کیمطابق رواں سال میں پنجاب حکومت کیلئے فی حصص آمدن کی مد میں 240 ارب روپے مختص تھے، کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث یہ فی حصص آمدن صفر کر دی گئی تھی،نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کے فی حصص آمدن میں 115 ارب روپے کی کمی گئی،

آئی ایم ایف کے طے شدہ مالیاتی شیئر پرصوبائی حکومتیں وفاق کو اپنا شیئرادا کریں گی دستاویزات کے مطابق فی حصص آمدن میں سندھ حکومت 59 ارب، کے پی کے 35 ارب اور بلوچستان 22 ارب روپے دے گا، یہ آمدن براہ راست صوبائی حکومتیں ایف بی آر کو شیئر کرتی ہیں جس کی مد میں انہیں وفاق سے فنڈ ملتے ہیں، رواں سال صوبائی حکومتوں کی مد میں فی حصص آمدن میں 464 ارب روپے رکھے گئے تھے۔