گوگل

پرائیویسی کے تحفظ کے لیے گوگل کے تازہ اقدامات

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)امریکی کمپنی گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تازہ پیش رفت میں بتایا گیا کہ کمپنی نے نئے صارفین کی لوکیشن سے متعلق ڈیٹا اور سرچ ہسٹری ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ان نئے اقدامات کے بارے میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے گزشتہ روز سان فرانسسکو میں اعلان کیا۔ پرائیویسی کے خلاف ورزی کے تناظر میں گوگل اور فیس بک پر بھاری جرمانوں کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

موجودہ صارفین سیٹنگز میں جا کر اپنی تمام تر سابقہ آن لائن سرگرمیوں کا ڈیٹا، ہر تین یا اٹھارہ ماہ میں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ تازہ پیش رفت کے بعد اگر صارف خود سے نہ بھی ہٹائے تو اٹھارہ ماہ میں اس کا تمام پرانا ڈیٹا خودکار طور پر مٹ جائے گا۔