پاکستان ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے نیشنل کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ایشین ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے نیشنل کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، آن لائن ورکشاپ میں پاکستان کے 33 کوچز نے شرکت کی۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی آن لائن نیشنل کوچنگ ورکشاپ میں محمد عمران، ذیشان اشرف، مدثر علی خان، محمد سرور، طارق عزیز ،شفقت رسول سمیت وسیم احمد، ناصر احمد، بابر عبداللہ، خاور جاوید اور کاشف علی نے شرکت کی

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ایف آئی ایچ ماسٹرکوچ اولمپئین طاہر زمان اور سیگفریڈ ایکمین نے ورکشاپ کنڈکٹ کی۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو طیب اکرام، غلام غوث نے بھی لیکچر میں شرکت کی۔