لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ علاقائی معاملات کے حوالے سے
بھارت کاغیرذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
سرکاری ریڈیو کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ اوربھارت کے ساتھ
تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات سے حل کرنے کے لئے موثرسفارت کاری کی پالیسی پرگامزن ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیری بھائیوں کے منصفانہ اورجائز حق خودارادیت کی ہمیشہ بھرپورحمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات بخوبی سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔