پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ووسٹر میں نیٹ پریکٹس،وقاریونس کے مشورے

ووسٹر(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

نیٹ پریکٹس کے دوران بالنگ کوچ وقار یونس بالرز کے ہمراہ دکھائی دیئے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔