لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ (پی سی بی) کا اجلاس کل کو منعقد ہوگا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا .
جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی،
اس کے علاوہ کرکٹ کی مزید ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس میں ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے انتظامات اور میچ فکسنگ کے نئے قانون کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔