ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی تردید کرتے ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پاک فوج نے گلگت بلتستان اور لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی اور چین کی جانب سے سکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور سچ سے کوسوں دور ہیںکوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں، اس کے علاوہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا بنا بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

انڈیا میڈیا جھوٹ کا پلندہ ہے ،گھر میں گھس کر مارنے والوں کا ڈرامہ کرنے والوں کی گھر میں ہی پٹائی ہوئی ہے رسوائی سے بچنے کے لئے ہمسایہ ممالک پر ہرزہ سرائی کرنا شروع کر دی ہے ،انڈین میڈیا کو پاکستان اور چین کے ڈراونے خواب آنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ چین نے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔،رپورٹ کے مطابق ”کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا ہے“