اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ورلڈ ڈویلپمنٹ انڈیکیٹرز کے مطابق تین سال کے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
2015ء میں ہر 100 افراد میں سے 63 موبائل فون صارف تھے جبکہ 2018ء میں یہ شرح 73 افراد تک بڑھ گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015ء میں سمز کی رجسٹریشن لازم قرار دینے کے بعد صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔
پاکستان کی مجموعی آبادی کا 15 فیصد حصہ انٹرنیٹ سے جڑا ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں یہ شرح 30 فیصد ہے۔
مزید برآں پاکستان میں ہر 100 افراد میں سے 0.85 افراد فکسڈ براڈ بینڈ کنکشن رکھتے ہیں جبکہ جنوبی ایشیا میں یہ تعداد 1.8 ہے۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں 25 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے.
اورہر ایک سو افراد میں سے موبائل فون کے استعمال کنندگان کی تعداد 82 ہے۔
دوسری جانب ہواوے کی گلوبل کنیکٹی انڈکس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی سی ٹی) کے شعبہ میں
ترقی کے وسیع امکان موجود ہیں کیونکہ آئی سی ٹی کی سہولیات کے حوالہ سے دنیا کے آخری 79 ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔