اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مالی سال2019-20ء کے اختتام پر ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے29اور30جون کو تمام ایف بی آر دفاتر رات گئے تک کھلے رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری۔
پیر کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال2019-20ء کے اختتام پر ایف بی آر نے29اور30 جون کو تمام دفاتر رات دیر تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے29جون کو ایف بی آر دفاتر رات9بجے تک جبکہ30جون کو رات11بجے تک کھلے رہیں گے۔ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو احکامات جاری کردئیے ہیں