سڈنی(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلو ی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو میچ کے دوران کھلاڑیوں سے جھگڑنا بہت پسند ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوہلی کی بیٹنگ کے دوران تلخ کلامی سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے اور وہ میچ کے دوران اچھا کھیل پیش کرتے ہیں۔
جوش ہیزل نے کہا کہ ویرات کوہلی کے علاوہ اگر کوئی بولر جھگڑا کرے تو اس کا نقصان ہوتا ہے، میرے خیال سے کھلاڑیوں کو آپس میں لڑائی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جب میدان میں تو معاملہ بہت مختلف ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم اس سال کے آخر میں چار ٹیسٹ کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اس سے قبل آخری دورہ آسٹریلیا میں بھارت نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی، جو آسٹریلیائی سرزمین پر ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز تھی۔